گولڈ میڈل جیتنے والی ایتھیلیٹ پیرالمپکس میں شوہر کی کامیابی کیلیے پرامید

25 سالہ تارا ڈیوس کے شوہر ہنٹر ووڈ سو میٹر اور 4 سو میٹرز کی دوڑوں کے لیے فیورٹ ہیں


Zubair Nazeer Khan August 31, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل پانے والی امریکا کی 25 سالہ تارا ڈیوس ووڈ ہال کی نظریں اب جاری پیرالمپکس میں شریک اپنے معذور شوہر پر ہیں۔

تین مرتبہ کے پیرالمپکس کے میڈلسٹ 25 سالہ ہنٹر ووڈ سو میٹر اور 4 سو میٹرز کی دوڑوں کے لیے فیورٹ ہیں جبکہ تارا ڈیوس بھی پرا مید ہیں کہ ان کے جیون ساتھی بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں گے۔

پیرس اولمپکس میں دوران مقابلہ اپنی اہلیہ کے لیے پر جوش انداز میں بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہنٹر ووڈ نے دنیا کی توجہ حاصل کی تھی، اب تارا ڈیوس ان کی ہمت افزائی کے لیے پیراولمپکس میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس میں 3 میڈل جیتنے والا اتھلیٹ دوسرے ملک کی ٹیم میں شامل

ایک بیماری کے سبب ہنٹر کی محض 11 ماہ کی عمر میں نچلی ٹانگیں کاٹ دی گئی تھیں، ہائی اسکول کے زمانے میں شناسائی کے بعد دونوں مزید تعلیم کی غرض سے دور ہوگئے تھے تارا جارجیا یونیورسٹی اور ٹیکساس یونیورسٹی چلی گئی تھیں جبکہ ہنٹر نے ٹیکساس یونیورسٹی کی راہ لی تھی۔

بعدازاں دونوں پھر آن ملے اور کھیل کے میدان سے منسلک رہے، آخر کار 16 اکتوبر 2022 کو رشتہ ازواج میں بندھ گئے، کھیلوں کی دنیا میں محبت کےبہترین مثالی جوڑے کو دنیا بھر میں پزیرائی مل رہی ہے جبکہ معزور شوہر کے لیے پرخلوص تارا ڈیوس کو ستائش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں