
جاپان کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کی رپورٹس میں دکھائی گئیں ویڈیو میں ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں گھروں کی چھتوں اور سیلاب سے متاثرہ سڑکوں پر کاروں کو پہنچنے والا نقصان نظر آرہا ہے اور کیوشو میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جہاں ریکارڈ بارش ہوئی ہے۔
جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بیان میں کہا کہ طوفان کے بعد ہلاکتوں کے علاوہ ایک شہری لاپتا ہے اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جنوبی کیوشو کے کیگوشیما میں 35 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
سمندری طوفان شنشان کا مرکز ٹوکیو کے جنوب مغرب میں 480 کلومیٹر دور بحرالکاہل میں ہے اور ہوکیڈو کے علاقوں کو لپیٹ میں لیا اور یہاں شدید بارش ہوئی حالانکہ طوفان کی شدت میں جمعے کو کمی آگئی تھی، ہوائیں 25 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔
حکومت نے سمندری طوفان پہنچنے پر ملک بھر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے، فضائی اور ریل سروس روک دی گئی ہیں اور صنعتیں بھی بند کردی گئی ہیں۔
سرکاری میڈیا نے بتایا کہ طوفان کی شدت میں اتوار تک کمی کا امکان لیکن شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان بدستور موجود ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔