حالیہ بارشوں کے بعد ہماری اولین ترجیح نکاسی آب ہے سعید غنی

سڑکوں اور گلیوں میں بارشوں کے بعد انفراسٹرکچر کو فوری طور پر درست کیا جائے گا، سعید غنی


Staff Reporter August 31, 2024

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ہماری اولین ترجیح نکاسی آب ہے اور جلد ہی شہر کے تمام علاقوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔کراچی میں کے ایم سی، ٹائونز اور یوسیز کا پورا عملہ اور منتخب نمائندے مکمل طور پر شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ سڑکوں اور گلیوں میں بارشوں کے بعد انفراسٹرکچر کو فوری طور پر درست کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ ہے روز لبرٹی چوک، طارق روڈ پر 24 انچ کی سیوریج کی زمین بوس ہونے والی لائن کے جاری کام اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں و صفورا ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلز کے دورے کے دوران کیا۔

aس موقع پر چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی، ٹاؤن چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی، میونسپل کمیشنر چنیسر ٹاؤن اقرار جلبانی، لیبر کونسلر قمر احمد، ایس ای واٹر بورڈ اعجاز احمد، ایکس ای این ارشد، صفورا ٹاؤن کے ریاض بلوچ، عبدالحق بلوچ، شمیم صدیقی، بشیر خاصخیلی و دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے طارق روڈ پر سیوریج کی لائن کے جاری کام پر تفصیلات بتاتے ہوئے ایس ای واٹر بورڈ اعجاز احمد نے بتایا کہ مذکورہ 24 انچ کی سیوریج لائن گزشتہ روز بارشوں کے باعث زمین بوس ہوگئی تھی، جس پر فوری طور پر کام کا آغاز کرتے ہوئے لائن کو تبدیل کیا جارہا ہے، آج رات تک اس کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ لائن کی مرمت کے بعد فوری طور پر سیوریج کی روانی کو شروع کردیا جایے۔ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بارشوں کے بعد شہر میں تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ نے بروقت جو اقدامات کئے ہیں وہ تسلی بخش ہیں اور اس وقت کم و بیش تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور جن گلیوں اور چھوٹی سڑکوں پر پانی جمع ہے اس کی نکاسی کے لئے بلدیاتی عملہ دن و رات کوشاں ہے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صفورا ٹاؤن کی مختلف یونین کونسلز میں بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے جن جن علاقوں میں پانی کی نکاسی میں درپیش مسائل تھے اس پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے فوری طور پر نکاسی کے عمل کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔

سعید غنی نے کہا کہ اس وقت بارشوں کے بعد سڑکوں کا انفراسٹرکچر ضرور متاثر ہوا ہے، لیکن بارشوں کے ختم ہوتے ہی ان پر کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کے پانی جمع ہونے سے سڑکوں اور گلیوں میں گڑھے پڑ جانا اور انفراسٹرکچر متاثر ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ اس وقت ہماری اولین ترجیح پانی کی نکاسی اور گلی کوچوں میں صفائی کو یقینی بنانا ہے۔ بارشوں کے سلسلے کے خاتمے کے ساتھ ہی سڑکوں اور گلیوں میں انفراسٹرکچر کے کام کا فوری آغاز کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |