کراچی سچل کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

مضروبین کی شناخت 30 سالہ شکیل اور 45 سالہ عبدالرضا کے نام سے کی گئی

KARACHI:

سپرہائی وے جلبانی چوک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپر ہائی وے جلبانی چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔



زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شناخت 30 سالہ شکیل اور 45 سالہ عبدالرضا کے نام سے کی گئی۔

سچل پولیس مضروبین سے واردات کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

Load Next Story

پاکستان