کراچی ڈاکوؤں نے شہری کو چند سیکنڈ میں قیمتی سامان سے محروم کردیا

واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے


ویب ڈیسک September 01, 2024

کراچی:

ملیر میں اسپیئر پارٹس کی دکان پر آنے والے گاہک کو ڈاکوؤں نے چند سیکنڈ میں نقدی اور موبائل فون سے محروم کردیا

سعود آباد کے علاقے ملیر ٹنکی میں اسپیئر پارٹس کی دکان پر آنے والے گاہک کو موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو چند سیکنڈوں میں نقدی اور موبائل فون سے محروم کر کے فرار ہوگئے، واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپیئر پارٹس کی دکان پر آنے والے گاہک کو موٹر سائیکل سوار پینٹ شرٹ پہنے ہوئے 2 ڈاکوؤں میں سے ایک نے اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر تلاشی لیتے ہوئے اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |