تحریک انصاف نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

نواز شریف جھوٹ بول کر باہر گئے، آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، تحریک انصاف


ویب ڈیسک July 09, 2014
نواز شریف نے اپنے اثاثوں میں ٹیکس کی غلط تفصیلات ظاہر کی ہیں، رہنما تحریک انصاف۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

LOS ANGELES: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کو نہ اہل قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن سے ان کے کاغذات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی مراد سعید اور علی خان نے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے لئے ان کے جمع کردہ کاغذات کی نقلول حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نے اپنے اثاثوں میں ٹیکس کی غلط تفصیلات ظاہر کی ہیں، وزیراعظم جھوٹ بول کر باہر گئے، وہ صادق اور امین نہیں، نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔

مراد سعید میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور اپنے خاندان کے افراد کو نواز رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئین کے آریٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس کی وجہ سے وہ انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے سکے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے ان کے جمع کردہ کاغذات کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |