معروف امریکی گلوکار لائیو پرفارمنس کے دوران چل بسے

گلوکار اچانک موت نے مداحوں سمیت امریکی میوزک انڈسٹری کو غم سے نڈھال کردیا


ویب ڈیسک September 01, 2024

معروف امریکی گلوکار اور ریپر 'فیٹ مین اسکوپ' لائیو کنسرٹ میں دورانِ پرفارمنس اسٹیج پر گِرنے سے چل بسے۔<

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ ہیمڈن کنیکٹیکٹ میں "گرین اینڈ گولڈ پارٹی" میں لائیو پرفارم کررہے تھے کہ اچانک اُن کے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد وہ اسٹیج پر گِرگئے تھے۔

امریکی گلوکار کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

گلوکار کے ٹور مینیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فیٹ مین اسکوپ کی موت کا اعلان کیا۔

فیٹ مین اسکوپ کی اچانک موت نے اُن کے مداحوں سمیت امریکی میوزک انڈسٹری کو غم سے نڈھال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فیٹ مین اسکوپ نیویارک میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصل نام آئزک فری مین III ہے، وہ اپنی پُرجوش پرفارمنس اور خوبصورت آواز کی وجہ سے کافی مقبول تھے۔

فیٹ مین اسکوپ نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد سُپر ہٹ گانے دیے اور کئی بین الاقوامی موسیقی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

ریپر فیٹ مین اسکوپ کو 90 کی دہائی میں نیویارک سٹی کے ہِپ ہاپ منظر نامے کی ایک بااثر شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔