پی سی بی کے انتخابات کا اعلان آج کردیا جائے گا اٹارنی جنرل کا عدالت میں بیان

آخر کب تک پی سی بی کو ایڈہاک ازم پر چلایا جاتا رہے گا، جسٹس ثاقب نثار کا اظہار برہمی


ویب ڈیسک July 09, 2014
عدالت کل تک وقت دے، حکومت آج نئے آئین کا نوٹیفکیشن جاری کر رہی ہے، اٹارنی جنرل فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی کے انتخابات کا اعلان آج ہی کردیا جائے گا۔


جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیئرمین پی سی بی تقرر کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی سی بی کے انتخابات کا اعلان آج کردیا جائے گا جبکہ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا تقرر بھی آج ہی ہوگا۔ اس موقع پر جسٹس ثاقب نثار نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف کو ہٹانے کے بارے میں دستاویزات مانگی تھیں وہ بھی فراہم نہیں کی گئیں آخر کب تک پی سی بی کو ایڈہاک ازم پر چلایا جاتا رہے گا۔


اٹارنی جنرل نے عدالت سے کل تک کی مہلت طلب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آج ہی پی سی بی کے نئے آئین کا نوٹی فکیشن جاری کر رہی ہے اور عبوری سیٹ اپ کے زیر نگرانی انتخابات کرائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں