دنیا کی پرانی ترین کوگناک کی بوتل
برانڈی کی ایک قسم کوگناک کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی پرانی ترین کوگناک قرار دیا
نیدرلینڈز میں ایک کلیکٹر کے پاس موجود ایک Cognac (ایک قسم کی شراب) کی بوتل کو باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے پرانی کوگناک قرار دیا گیا ہے۔
1696 Jules Robin Cognac جو نیدرلینڈز کے رہائشی لارس جینسن کے مجموعے میں رکھا ہے، کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی پرانی ترین کوگناک قرار دیا ہے۔
کوگناک کی سب سے پرانی بوتل اس سے پہلے 1762 کی کوگناک سمجھی جاتی تھی۔ یہ دنیا میں صرف تین معلوم باقی ماندہ بوتلوں میں سے ایک تھی جسے 2020 میں 146,000 ڈالرز میں نیلام کیا گیا تھا۔
کوگناک دراصل ایک برانڈی ہے جو دو بار ڈسٹلنگ وائن کے ذریعے تیار کی جاتی ہے جو انگوروں سے بنتی ہے اور فرانس کے مخصوص علاقوں کی پیداوار ہے۔