جیکب آباد میں کارروائی منشیات فروش سے 6 کلوگرام آئس برآمد

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا


ویب ڈیسک September 01, 2024
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا (فوٹو: فائل)

محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول نے جیکب آباد میں کارروائی کرکے منشیات فروش سے 6 کلوگرام آئس برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسائز حکام نے جیکب آباد چیک پوسٹ پر رات ساڑھے 12 بجے کے قریب معمول کی اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کی اور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

منشیات فروش کی شناخت فاروق احمد ولد منظور راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ایکسائز حکام کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں