کراچی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار


ویب ڈیسک September 01, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)حادثے کا ذمے دار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار

اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقے اختر کالونی سگنل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ عبد الرحمان ولد غلام حسین کے نام سے کی گئی۔

حادثے کا ذمے دار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔