ٹڈاپ اسکینڈلحکومت نے یوسف رضاگیلانی کی ضمانت کےخلاف درخواست واپس لے لی

ایف آئی اے نے اجازت کے بغیر درخواست دائر کی اس لئے حکومت کی ہدایت پر یہ درخواست واپس لی جاتی ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل


ویب ڈیسک July 09, 2014
17 جون کو انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل کے 12 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور کی تھی فوٹو: فائل

حکومت نے سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سندھ ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور ہونے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، قانون کے مطابق ایف آئی اے کو کسی معاملے پر وزارت قانون کی اجازت کے بغیر اعلیٰ عدلیہ میں درخواست دائر کرنے کی اجازت نہیں،اس لئے حکومت کی ہدایت پر اس درخواست کو واپس لیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 17 جون کو انسداد بدعنوانی عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل کے 12 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کی ضمانت منظور کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں