عظمیٰ بخاری نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیدیا

عمران خان کے کچھ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب


ویب ڈیسک September 01, 2024
عمران خان کے کچھ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب (فوٹو: فائل)

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیدیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بغض میں عمران خان کے کچھ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں، نواز شریف ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلقے کھولنے کے طعنے دینے والے دوبارہ گنتی کے نام سے ایسے بھاگتے جیسے بندر غلیل سے بھاگتا ہے، جیل میں آپ کے چور، بددیانت اور کرپٹ لیڈر ہیں لہذا مذاکرات اور پاؤں پکڑنے کی ضرورت آپ کو ہے، ہمیں آپ سے بات کرنے یا آپ کا چہرہ دیکھنے کا بھی کوئی شوق نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بھائی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، نواز شریف کی بیٹی پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت میں مصروف عمل ہے، جو گڑے آپ کا نالائق اور بدبخت لیڈر کھود کر گیا تھا، ہماری حکومت انہیں پُر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں