ڈیجٹلائزیشن ٹرانسپورٹ سسٹم راولپنڈی میں نافذ کرنے کیلئے حکمت عملی تیار

پروجیکٹ کے تحت پیرودھائی بس ٹرمینل پر کنٹرول روم اور ای ٹیگ سسٹم نصب کیا جائے، ذرائع


ویب ڈیسک September 01, 2024
پروجیکٹ کے تحت پیرودھائی بس ٹرمینل پر کنٹرول روم اور ای ٹیگ سسٹم نصب کیا جائے، ذرائع (فوٹو: فائل)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجٹلائزیشن ٹرانسپورٹ سسٹم راولپنڈی میں نافذ کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی تیار کرلی گئی۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ راولپنڈی میں پہلا ڈیجٹلائزیشن پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا سافٹ وئیر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ تیار کرئے گا اور اس پروجیکٹ کے تحت پیرودھائی بس ٹرمینل پر کنٹرول روم اور ای ٹیگ سسٹم نصب کیا جائے۔

اس بس ٹرمینل پر کھڑی ہونے والی گاڑیوں کا مکمل ڈیٹا جس میں گاڑی کا رجسٹریشن نمبر مالک کا نام گاڑی کا رنگ گاڑی کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی تفیصلات ڈرائیور کا لائسنس روٹ نمبر گاڑی کی ٹریکنگ سسٹم شامل ہوگا۔

اسی طرح جو گاڑی بس ٹرمینل سے آوٹ اور ان ہوگی اس کی تمام تفیصلات کنٹرول روم میں جمع ہوجائیں گی، جو گاڑی روڑ سیفٹی اور مسافروں کی سیفٹی کو یقینی بنائے گی اور جس گاڑی میں مسافروں کو سہولیات دی جائیں۔

اس گاڑی کو بس ٹرمینل سے آوٹ ہونے کی اجازت دی جائے گی، فرانس، لندن اور امریکی کی طرز پر اس نئے نظام کو پاکستان کے پہلے ڈیجٹلازیشن ٹرانسپورٹ سسٹم کی سہولت حاصل ہوجائے گی اس پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس پروجیکٹ کو پنجاب کے دوسرے شہروں تک بڑھایا جائے گا۔

اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو آرام سے سفر کے ساتھ گاڑیوں کے فٹنس لیول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور شہری آن لائن کسی بھی پبلک اور سرکاری ٹرانسپورٹر کے خلاف شکایات درج کراسکیں گے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری راشد علی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں ماڈل پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈیجٹلائزیشن سسٹم ایک شاہکار منصوبہ ہے جس کے لئے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ منصوبے ملک کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے آئی ٹی کی سہولیات پنجاب گورنمنٹ کے آئی ٹی کے شعبے سے حاصل کی گئی ہیں اور اس ضمن میں آئی ٹی اور پنجاب ٹرانسپورٹ کے سنیر آفیشلز سوموار دو ستمبر کو راولپنڈی کا دورہ کرئے گی اور منصوبے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں