’کل اسرائیل کانپے گا‘ یرغمالیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے کا اعلان

نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے یرغمالیوں کو مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا


ویب ڈیسک September 01, 2024
نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے یرغمالیوں کو مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا

غزہ کے علاقے رفح سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد اُن کے اہلِ خانہ اور متعلقہ گروپس نے کل ملک بھر میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس سے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے متحرک گروپس اور فورمز نے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور ان کی حکومت نے یرغمالیوں کو مرنے کے لیے اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

یرغمالیوں کے اہل خانہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فورم کے نمائندوں نے کہا کہ یہ حقیقیت ہے کہ نیتن یاہو حکومت نے یرغمالیوں کو چھوڑ دیا۔ صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اب عوام تیار رہے۔ کل پورا ملک کانپے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ نیتن یاہو حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔ حکومت کا احتساب کیا جائے گا۔ اس حکومت سے کوئی توقع نہیں رہی۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ کی ایک سرنگ سے امریکی سمیت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد

گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ رفح کے علاقے میں ایک سرنگ سے 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں فوجیں پہنچنے سے قبل حماس نے بیدردی سے قتل کردیا۔ ایک یرغمالی خاتون امریکی نژاد ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیلی سرزمین میں گھس کر فوجی مراکز کو نشانہ بنایا تھا جس میں 1500 کے قریب اسرائیلی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 250 کے قریب اسرائیلیوں کو یرغمال بناکر غزہ لے آئے تھے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں