
ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق گلشن اقبال کی اکثر سڑکوں پر جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں آمدور فت انتہائی مشکل ہوگئی جس کا ملبہ مئیرکراچی نے ٹاؤن انتظامیہ پر ڈال دیا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ حدود ٹاون انتظامیہ کی ہے، کے ایم سی اپنے حدود میں آنے والی سڑکوں اور علاقوں سے نکاسی آب کو ممکن بنانے کے لیے دن و رات کام کر رہی ہے۔
اس حوا لے سے گلشن اقبال ٹاون کے چیئرمیں ڈاکٹر فواد سے رابط کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہو ں نے فون ریسیو نہیں کیا۔
معاملہ کے ایم سی کا ہو یا ٹاؤن کا، اختیار اور حدود بندی کے جھگڑے میں عوام پس رہے ہیں۔
گلشن اقبال کے بلاک 13- ڈی 1 میں اتنے بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہے کہ یہاں موٹرسائیکل سوار حادثات کا شکار ہورہے ہیں اسی طرح گلشن اقبال بلاک 13- ڈی 3 میں بنے والے انڈر پاس کے اطراف سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوگئی۔
بارشوں کے بعد پڑنے والے گڑھوں سے برساتی پانی کے نکاس کا کام تاحال نہیں ہوسکا۔
گلشن اقبال بلاک 1 اور 2 کی اندرونی گلیوں میں برساتی پانی اب تک کھڑا ہے جو مچھروں کی آماج گاہ بن گیا۔
اسی طرح ممتاز منزل، گیلانی ریلوے اسٹیشن کے اطراف بھی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔