پانی کی سطح کم ہونے پر منچھر جھیل کا پانی دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا
اڑل ہیڈ سے 3 ہزار کیوسک اور اڑل ٹیل سے 5 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں چھوڑا جارہا ہے، جام خان شورو
دریائے سندھ میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث سندھ حکومت نے منچھر جھیل کا پانی دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔
وزیر آبپاشی جام خان شورو کا کہنا تھا منچھر جھیل کا پانی دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا ہے، دریائے سندھ میں پانی میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد منچھر جھیل کا پانی چھوڑا ہے۔
جام خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ اڑل ہیڈ سے 3 ہزار کیوسک اور اڑل ٹیل سے 5 ھزار کیوسک پانی دریاء سندھ میں چھوڑا جارہا ہے۔