چین اورامریکا اگر ٹکرائے تو اس سے دنیا میں تباہی مچ جائے گی چینی صدر

ہم چین کو صرف چین تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری


ویب ڈیسک July 09, 2014
ہمیں ایک دوسرے کی خود مختاری اور رائے کا احترام کرنا چاہیئے، چینی صدر۔ فوٹو؛ رائٹرز

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین کا امریکا کے ساتھ ٹکراؤ دنیا میں تباہی مچادے گا اوراس سے بچنے کے لئے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔

بیجنگ میں چین امریکا سالانہ مذاکرات کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھاکہ چین اور امریکا کے مفادات پہلے سے کہیں زیادہ ایک دوسرے سے منسلک ہیں، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کے ساتھ ایک دوسرے کی خود مختاری اور رائے کا بھی احترام کرنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چین اور امریکا کے درمیان ٹکراؤ ہوا تو یہ پوری دنیا کے لئے تباہ کن ہو گا۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم چین کو صرف چین تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتے، چین کا امریکا سے کسی بھی معاملے پر اختلاف بجا ہے لیکن بیجنگ کو اسے واشنگٹن کی حکمت عملی سے تعبیر نہیں کرنا چاہئے۔ اس موقع پر امریکی صدر براک اوباما کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال چین دیکھنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد تعاون ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |