ایکسرے کی مدد سے رہائشی علاقوں کا پانی تجارتی علاقوں کو فراہم کرنے کا انکشاف
علاقہ مکینوں کے مطابق واٹر کارپوریشن کے مبینہ کرپٹ افسران ایکسرے لگا کر رہائشی علاقوں کا پانی بند کر دیتے ہیں
واٹر کارپوریشن کے مبینہ کرپٹ افسران کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے فیڈرل بی ایریا کے رہائشی علاقوں میں میں پانی بند کرکے تجارتی علاقوں میں پانی کی فراہمی جا ری ہے اس کے لئے ایکسرے سسٹم کا انکشاف ہوا ہےعلاقہ مکینوں نے یہ نظام پکڑ لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پرکرپٹ افسران کی وجہ سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوگئی ہے ان علاقوں میں جہاں پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جا ری تھی ان علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی متاثر ہو گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے بلاک 15 اور 9 میں کئی دنوں سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے جس پر علاقہ مکینوں نے واٹر کارپوریشن کے مبینہ کرپٹ افسران کا ایک سسٹم پکڑ لیا افسران ایکسرے لگا کر رہائشی علاقے کا پانی بند کرکے تجارتی علاقوں کو فراہم کرتے تھے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق واٹر کارپوریشن کے دو افسران عرفان عزیز اور ارشد زیدی بلاک 15 اور 9 کا پانی بند کر کے تجارتی علاقوں میں پانی فراہم کرتے تھے علاقہ مکینوں نے مختلف مقامات سے ایکسرے نکال دیے۔
علاقہ مکینوں نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے اپیل کی ہے کہ ان کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی معمول پر آسکے۔