امید ہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخاب کے نتائج کامعاملہ طے کرلیاجائے گا دفترخارجہ

پاکستان نے صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کیا، تسنیم اسلم


ویب ڈیسک July 09, 2014
غزہ میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت پرپاکستان کو تشویش ہے، تسنیم اسلم فوٹو: فائل

FAISALABAD: دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخاب کے نتائج کا معاملہ ملکی آئین اور قانون کے تحت طے کر لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ہمیشہ سے ہی یہ موقف رہا ہے کہ افغان صدارتی انتخابات افغانستان کا معاملہ ہے جس کی نگرانی افغانستان کے انتخابی ادارے کر رہے ہیں، اسی لئے پاکستان نے صدارتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کیا۔ امید ہے کہ ابتدائی نتائج کے حوالے سے تمام امور افغانستان کے آئین اور قانون کے تحت مذاکرات کے ذریعے طے کر لئے جائیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی حالیہ جارحیت پرپاکستان کو تشویش ہے ، اس سلسلے میں عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب میں اشرف غنی کو کامیاب قراردیا ہے جب کہ ان کے حریف امیدوار عبداللہ عبداللہ نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخاب میں بدترین دھاندلی کی گئی جب کہ عوام نے انہیں ملک کا صدر منتخب کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |