بگ بیش لیگ کے ڈرافٹس مکمل صرف ایک پاکستانی کرکٹر کا انتخاب
پاکستانی کھلاڑیوں کے محدود انتخاب کی وجہ پی سی بی کی طرف سے این او سیز سے متعلق غیر یقینی صورتحال قرار
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹس مکمل ہوگئے جس میں صرف ایک پاکستانی کرکٹر کا انتخاب ہوسکا ہے۔
لیگ اسپنر اسامہ میر کو میلبورن اسٹارز نے تیسرے راؤنڈ میں منتخب کیا، وہ بی بی ایل سیزن 14 میں شریک واحد پاکستانی کرکٹر ہوں گے۔
پاکستان کی جانب سے 69 مرد اور 11 خواتین کرکٹرز کے نامزد ہونے کے باوجود اسامہ میر کے علاوہ کسی کو منتخب نہیں کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کے محدود انتخاب کی وجہ پی سی بی کی طرف سے این او سیز سے متعلق غیر یقینی صورتحال ہے۔