حکومت عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے چوہدری نثار
ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے لئے حکومتی سطح پر کئے جانے والے اقدامات جلد ہی رنگ لائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔
امریکا میں پابند سلاسل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر عافیہ کی امریکا سے وطن واپسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی۔ باہمی گفتگو کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے انہیں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے سلسلے میں حکومتی اقدامات کے متعلق بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے،انہیں امید ہے کہ یہ کوششیں جلد ہی رنگ لائیں گی اور ڈاکٹر عافیہ ایک مرتبہ پھر وطن عزیز میں اپنوں کے ہمراہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکا کی میساچیوسٹس یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تاہم 2003 میں انہیں کراچی سے راولپنڈی جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا جس کے بعد 23 ستمبر 2010 کو نیویارک کی عدالت نے انہیں افغانستان میں امریکی فوجی پر گولی چلائی کے جرم میں 86 سال قید کی سزا سنائی۔