انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی سری لنکا کو شکست دیکر سیریز جیت لی

کرونارتنے، چندی مل اور دھننجایا کی نصف سنچریاں بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچا سکیں


ویب ڈیسک September 01, 2024
فوٹو:اے ایف پی

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 190 رنز سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 427 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب مں سری لنکا نے پہلی اننگز میں 196 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے 231 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز میں 251 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کیلئے 483 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں سری لنکن ٹیم 292 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کرونارتنے، چندی مل اور دھننجایا کی نصف سنچریاں بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچا سکیں۔

مزید پڑھیں: لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کے جو روٹ نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے

انگلینڈ کے گس آٹکنسن نے دوسری اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اولی اسٹون اور کرس ووکس نے 2، 2 اور شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 ستمبر تک اوول میں کھیلا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں