جامعہ کراچی میں کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان پر اے پی ایم ایس او کا اظہار تشویش

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے ہڑتال اور کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان جامعہ کراچی اور طلبا کے مفاد میں نہیں ہے


Staff Reporter September 01, 2024
فوٹو- فائل

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی سیکٹر کمیٹی نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا۔

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی سیکٹر کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی مبینہ گمشدگی اور بازیابی کے معاملے کی جانچ کیے بغیر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے ہڑتال اور کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرنا جامعہ کراچی اور طلبا کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ریاض احمد مقدمے میں مطلوب تھے اور ان سے روزمرہ کے معاملات کی پوچھ گچھ کی گئی اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا انتہائی افسوس ناک ہے۔

اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی سیکٹر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ طلبا کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگائیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان کو واپس لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |