اداکاری میں کامیابی کے لیے تربیت ضروری ہے نوازالدین صدیقی

اداکار کی بیٹی شورا نے لندن کے ویسٹ اینڈ اسٹیج تھیٹر سمر اسکول میں ’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘ پلے میں حصہ لیا

بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کا ماننا ہے کہ اداکاری میں کامیابی کے لیے تربیت ضروری ہے اور پیدائشی اداکار جیسا کوئی تصور نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہر اداکار کے لیے تربیت اہم ہے، چاہے وہ چھوٹی ہو یا بڑی، کیونکہ یہ آپ کی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہے۔


نوازالدین صدیقی نے کہا کہ ان کی بیٹی شورا اداکاری کی تربیت کے لیے لندن گئی ہے جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔

یاد رہے کہ شورا نے لندن کے ویسٹ اینڈ اسٹیج تھیٹر سمر اسکول میں 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' پلے میں حصہ لیا جس پر نوازالدین صدیقی نے فخر کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story

پاکستان