وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی کرکٹرز کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے معذرت

وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے کپتان مصباح الحق نے ملاقات کرکے ٹیکس کے معاملات پر تحفظات سے آگاہ کیا


ویب ڈیسک July 09, 2014
ملکی ترقی کیلئے ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،فوٹو:این این آئی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کرکٹرز کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے جائز مطالبات پر ضرورغورکیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں مصباح الحق نے ایف بی آر کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کے لیے بھیجے گئے نوٹسز پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز پر 10 فیصد ٹیکس کی شرح درست ہے کیونکہ کرکٹرز 5 سے 6 سال ہی پروفیشنل کرکٹر کھیلتا ہے لہٰذا گزشتہ 4 سال میں ٹیکس کا ریٹ 10 فیصد کے حساب سے لیا جائے اور اس سلسلے میں وزیرخزانہ ایف بی آر سے چار سال کے ٹیکس معاملات طے کرائیں۔

اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لئے ٹیکس دینا قومی فریضہ ہے لہٰذا ٹیکسز کے معاملات پر کرکٹرز کے تحفظات دور کرتے ہوئے ان کے جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے مصباح الحق اور محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کیے گئے تھے جس میں مصباح الحق کو 39 اور محمد حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |