طاہرالقادری کینیڈا جاکر اعتکاف میں بیٹھیں عابد شیر علی

شفاف انتخابات کیلئے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کیلئے تیار ہیں،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی


ویب ڈیسک July 09, 2014
پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے چوہدری نثار سمیت تمام لوگ میاں نوازشریف کی قیادت پرمتفق ہیں،عابد شیر علی فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا پارلیمنٹ میں کوئی وجود نہیں وہ کینیڈا جاکر اعتکاف میں بیٹھیں۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت عابد شیر علی نے کہا کہ (ن)لیگ شفاف انتخابات کی سب سے زیادہ خواہش مند ہے جس کے لئے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے قدم واپس کینیڈا کی طرف جائیں گے جبکہ ان کا پارلیمنٹ میں بھی کوئی وجود نہیں لہٰذا وہ کینیڈا جاکر اعتکاف میں بیٹھیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ چوہدری برادران اور شیخ رشید کے ساتھ انقلاب کی باتیں گناہ کبیرہ ہیں جبکہ عمران خان بھی کہتے تھے کہ شیخ رشید کو تو وہ اپنا منشی بھی نہ رکھیں لیکن اب وہ ان کے لئے بہت عزیزہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بیلٹ باکس جلائے گئے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی قتل کیا گیا لیکن وہاں عمران خان کچھ نہیں بولے، ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں اور چوہدری نثار علی سمیت پارٹی کے تمام ارکان وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پرمتفق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |