وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی

گورنر خیبرپختونخوا نے مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی


احتشام بشیر September 01, 2024
مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر کے دفتر کو موصول ہوگئی ہے—فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر سماجی بہبود اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشال یوسفزئی کو صوبائی کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سماجی بہبود کی مشیر مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دی گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کو کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:مشیر وزیراعلیٰ کے پی کیلیے ایک کروڑ 71لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کیلیے سمری تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشال یوسفزئی پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروف ہوتی تھیں اور اور سینئر قیادت کو تحفظات تھے اور اسے بانی پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں وزیراعلیٰ مشیر مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔