ایران نے سابق صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا


ویب ڈیسک September 02, 2024
فوٹو- فائل

سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر شمالی ایران کے علاقے میں گرا جس کے نتیجے میں صدر اور وزیر خارجہ سمیت سات دیگر افراد ہلاک ہو گئے تھے اس حادثے کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے سپریم بورڈ کی حتمی رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ اس خطے کے خراب موسمی اور ماحولیاتی حالات ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی بنیادی وجہ شدید اور بڑھتی ہوئی دھند کا اچانک نمودار ہونا ہے جس کے سبب ہیلی کاپٹر پہاڑ سے ٹکرایا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے حادثےکا شکار ہوا۔

یاد رہے کہ مئی میں ایرانی فوج نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر حملے کے کسی قسم کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |