ہانگ کانگ کے بولر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کر دی
انہوں نے اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میں ایک رن دیے بنا ایک وکٹ بھی حاصل کی
ہانگ کانگ کی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر آیوش شکلا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 4 اوورز میڈن کرا کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
فاسٹ بولر آیوش شکلا نے یہ کارنامہ منگولیا کے خلاف انجام دیا، انہوں نے اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میں ایک رن دیے بنا ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنے اسپیل کے چاروں اوورز میڈن کرانے والوں میں آیوش شکلا دنیا کے تیسرے اور مجموعی طور پر چوتھے بولر ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 3 سپر اوورز کا ریکارڈ قائم
ٹی 20 انٹرنیشل میں 24 گیندوں پر مشتمل اسپیل میں ایک بھی رن نہ دینے والوں میں کینیڈا کے سعد بن ظفر اور کیوی بولر لوکی فرگوسن شامل ہیں، جبکہ بھارتی ڈومیسٹک کرکٹ میں اکشے کارنیوار بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔