
ترجمان پولیس کے مطابق مبینہ پولیس مقابلہ بفرزون سیکٹر 16/ بی میں ہوا، دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت احسان اللہ ولد غلام قادر اور سیف اللہ ولد مرزا محمد کے ناموں سے کی گئی جبکہ تیسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام لالا ولد رؤف بتایا ہے۔
گرفتار ملزمان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول بمعہ گولیاں، 9 چھینے گئے موبائل فونز، لیپ ٹاپ، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔