منچھر جھیل کا پانی بپھر گیا سیلابی ریلا سیہون کی طرف بڑھنے لگا

منچھر جھیل کے سیلابی ریلے کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں


ویب ڈیسک September 02, 2024
(فوٹو: فائل)

اندرون سندھ میں موسلادھار بارشوں کے باعث منچھر جھیل میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے اور پانی جھیل سے نکل کر شہری علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منچھر جھیل کا سیلابی ریلا سیہون کے علاقے جھانگارا کی قریبی رہائشی آبادی کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے سیہون شہر کو بھی شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

منچھر جھیل کے سیلابی ریلے کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں زیر آب آ گئی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ پنجاب اور بلوچستان کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طوفانی برساتوں کا پانی بھی دریائے سندھ کے ذریعے سندھ میں پہنچے گا جس سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔