امریکا اسکولوں کے کھانوں میں شامل غیر صحت بخش اجزا پر پابندی
قانون ساز اسمبلی نے ’کیلیفورنیا اسکول فوڈ سیفٹی ایکٹ‘ کے نام سے بِل منظور کیا ہے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں اسکولوں میں بچوں کو فراہم کی جانے والی متعدد غیر صحت بخش غذاؤں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کیلیفورنیا کی قانون ساز اسمبلی نے دو طرفہ حمایت کے ساتھ ایک بل منظور کیا ہے جس کا نام 'کیلیفورنیا اسکول فوڈ سیفٹی ایکٹ'۔
مذکورہ بالا بِل میں سرکاری اسکولوں میں پیش کیے جانے والے کھانوں میں نمبر 40 سرخ رنگ اور دیگر پانچ کیمیکلز کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے۔
اینوائرومینٹل ورکنگ گروپ کے مطابق کیلیفورنیا ملک میں ایسا بل منظور کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے جس نے مشہور سیریلز، آئس کریم، مشروبات، ٹافیاں، آئس پاپس، جیلیز، پنیر کے ذائقے والے چپس اور دیگر خوراک میں پائے جانے والے اجزاء کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔
انوائرومینٹل ورکنگ گروپ ایک غیر منفعتی ماحولیاتی صحت کی تنظیم ہے جس نے صارفین کی رپورٹس کی مدد سے قانونی بِل کو اسپانسر کیا ہے۔
سُرخ رنگ نمبر 40 سمیت پابندی کی زد میں آنے والے کیمیکلی تیار کردہ رنگوں میں پیلا رنگ نمبر 5 اور 6، نیلا رنگ نمبر 1 اور 2 جبکہ سبز رنگ نمبر 3 بھی شامل ہے۔