بھارت سے بہت مایوس ہوں کنگنا رناوت کا اپنی متنازع فلم ملتوی ہونے پر ردعمل

فلم میں کنگنا نے سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے


ویب ڈیسک September 02, 2024
فلم 'ایمرجنسی' نے 6 ستمبر کو ریلیز ہونا تھا : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے اپنی متنازع فلم 'ایمرجنسی' ملتوی ہونے پر ردعمل دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی نئی فلم 'ایمرجنسی' رواں ماہ 6 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونی تھی لیکن مختلف تنازعات کی وجہ سے فلم کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

31 اگست کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت ہوئی جسے موہالی کے رہائشیوں گُرِندر سنگھ اور جگموہن سنگھ نے دائر کیا تھا، درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ فلم کو دیے گئے سینسر سرٹیفکیٹ کو منسوخ کیا جائے اور اسے ممتاز سکھ شخصیات کے ذریعے ریویو کروایا جائے۔

اس سماعت کے بعد، فلم 'ایمرجنسی' کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا اور 'ایمرجنسی' کے فلمساز کو حکم دیا گیا ہے کہ فلم سے متازعہ مناظر ہٹا دیے جائیں۔

عدالت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے فلم کی ریلیز میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا اور اسے غیر منصفانہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کی متنازع فلم 'ایمرجنسی' کی ریلیز ملتوی

کنگنا رناوت نے کہا کہ میری فلم 'ایمرجنسی' حقائق کے مطابق ہے اور اس کے باوجود اس میں ایک خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میری فلم پر اب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، یہ ایک خوفناک صورتحال ہے، میں اپنے ملک، اس کی قوم اور یہاں کے موجودہ حالات سے بہت مایوس ہوں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم 'ایمرجنسی' میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے