بھتیجے کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں چچا گرفتار

ملزم کا اپنی بھابھی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا ہوا تھا


ویب ڈیسک September 02, 2024
ملزم کا اپنی بھابھی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا ہوا تھا

گھریلو ناچاقی پر بھتیجے کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرین ٹاؤن پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

ملزم کا اپنی بھابھی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم بھائی اور بھابھی کی غیر موجودگی میں بدلہ لینے کیلئے 12 سالہ بھتیجے کے کمرے میں گیا۔

ملزم نے احمد رضا پر چادر ڈال کر گردن پر چھری کا وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی۔ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم ناصر سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |