بلوچستان میں پی ٹی آئی کنونشن کے دوران کارکنان آپس میں لڑپڑے

صوبائی صدر سمیت سینیئر رہنماء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا


ویب ڈیسک September 02, 2024
فائل فوٹو

قلعہ سیف اللہ میں پی ٹی آئی کنونشن کے دوران کارکنان کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر صوبائی صدر سمیت سینیئر رہنماء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی صدر کے گن مینوں نے ورکرز کنونشن کے دوران سیکیورٹی انچارج کو تشدد کا نشانہ بنایا، صوبائی صدر اور سینیئر رہنما کے پوسٹر لہرانے پر جھگڑا ہوا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاجاً کوئٹہ اسلام آباد قومی شاہراہ بند کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے بعد قومی شاہراہ پر مشتمل افراد نے احتجاج ختم کر دیا۔

ایف آئی آر صوبائی صدر داؤد شاہ اور سینیئر رہنماء ملک باری کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں 337A /337D کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر قلعہ سیف تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں