رمضان پکوان میں پیش ہیں چنے کی دال کے پکوڑے

رمضان پکوان میں پیش ہے چنے کی دال کے پکوڑے بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں مزید اضافہ کریں گے۔

گرما گرم چنے کی دال کے مزیدار پکوڑے جو افطار کے وقت بچے اور بڑے کھائے بنا رہ نہیں پائیں گے۔

ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہے مزیدار چنے کی دال کے پکوڑے بنانے کی ترکیب جو آپ کے افطار دسترخوان کی رونق میں مزید اضافہ کریں گے۔

اجزا:

چنے کی دال (ایک پاؤ)، پسی سرخ مرچ (ایک چائے کا چمچا)، پسا ہوا زیرہ (دو چائے کے چمچے)، باریک کتری ہوئی پیاز (ایک پاؤ)، نمک (حسب ذائقہ)، ہلدی (آدھا چائے کا چمچا)، کھانے کا سوڈا (آدھا چائے کا چمچا)، ہری مرچیں (آٹھ عدد) باریک کتر لیں، ہرا دھنیا حسب ضرورت، تیل (تلنے کے لیے)۔


ترکیب:

چنے کی دال کو رات بھر پانی میں بھگو دیں، جب پکوڑے بنانے ہوں تو دال کا پانی نکالیں اور دال کو اچھی طرح پیس لیں۔ اب اس میں نمک، پسی ہوئی سرخ مرچ، ہلدی، پسا ہوا زیرہ، کھانے کا سوڈا، پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر کے اچھی طرح ملالیں۔ اس کے بعد تیل گرم کر کے دال کا آمیزہ تھوڑا تھوڑا کر کے پکوڑے کی شکل میں کڑھائی میں ڈالیں اور اچھی طرح تل لیں۔ لیجئے تیار ہیں گرما گرم چنے کی دال کے مزیدار پکوڑے جو افطار کے وقت بچے اور بڑے کھائے بنا رہ نہیں پائیں گے۔ پکوڑوں کو چٹنی یا کیچپ کے ساتھ افطار میں گرما گرم پیش کریں۔

 

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ کھانے کی ترکیب کے ساتھ تصاویر بھیجنا بھی ضروری ہیں۔
Load Next Story