اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال اور مظاہرے

6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اہل خانہ اور ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین نے آج ہڑتال کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک September 02, 2024
6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر آج اسرائیل میں ملک گیر ہڑتال کی جا رہی ہے، فوٹو: فائل

اسرائیل میں 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اہل خانہ اور ٹریڈ یونین کی اپیل پر آج ملک گیر ہڑتال کی گئی جس میں کاروباری مراکز بند، ٹرانسپورٹ معطل اور سماجی سرگرمیاں منسوخ رہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال کی گئی۔ جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

ہڑتال کے دوران اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے بن گوریون ہوائی اڈے میں فلائٹ آپریشن بھی معطل رہا اور صرف چند پروازوں کو اُڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔

یہ خبر پڑھیں : ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس

مظاہرین نے یرغمالیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت یرغمالیوں کو زندہ واپس لانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حکومت اب تک جنگ بندی معاہدے کو بھی طے نہیں کر پائی ہے جو یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی اور امن کی ضامن ہو۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے متحرک فورم کے رہنما نے کہا کہ اس وقت ایک معاہدہ کسی بھی چیز سے بڑھ کر ہے لیکن ہمیں ''ڈیل'' کے بجائے باڈی بیگ مل رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس

جگہ جگہ بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں وزیراعظم نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنے اور یرغمالیوں کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔

کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں