راولپنڈی میں تیز آندھی کے باعث ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ دیوار سے ٹکراگیا

شہر میں تیز آندھی کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا،ایئرپورٹ ذرائع


ویب ڈیسک July 09, 2014
ملتان اور کراچی سے آنے والی پروازوں کا رخ بھی لاہور کی جانب موڑ دیا گیا ہے،فوٹو:فائل

KARACHI: شہر میں تیز آندھی کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ دیوار سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تیز آندھی کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھڑا نجی ایئرلائن کا طیارہ دیوار سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ 320 اے پارکنگ میں موجود تھا کہ ہوا کے تیز دباؤ سے اس نے حرکت شروع کردی اور قریب ہی موجود ایئرپورٹ سروسز کی مرکزی دیوار سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کی باڈی کو شدید نقصان پہنچا ۔

دوسری جانب شہر میں تیز آندھی کے باعث بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہےجس کے بعد ایئرپورٹ سے شام 7 بجے کے بعد کوئی بھی پرواز لینڈ نہیں کرسکی جبکہ ملتان اور کراچی سے آنے والی پروازوں کا رخ بھی لاہور کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں