پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے
شاداب خان نے پوٹھوہار (این اے 52) پارک میں پودا لگایا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راونڈر شاداب خان پی ایچ اے شجر کاری مہم کا حصہ بن گئے، انہوں نے پوٹھوہار (این اے 52) پارک میں پودا لگایا۔
پی ایچ اے شجرکاری مہم کا حصہ بنتے ہوئے شاداب خان نے ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا کے ہمراہ پارک میں پودا لگایا۔ شاداب خان نے پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام کھیلوں کی سرگرمیوں کو سراہا۔
شاداب خان نے راولپنڈی میں پارکس کے حوالے سے پی ایچ اے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔
ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔
ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے شاداب خان کے پی ایچ اے شجرکاری مہم کا حصہ بننے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
قومی کھلاڑیوں کے اس طرح کے اقدامات سے نوجوان بھی شجرکاری کی طرف مائل ہوں گے اور ماحول کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پنا کردار ادا کریں گے۔
احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی میں قومی اور روایتی کھیلوں کی بھرپور انداز میں سرپرستی کر رہا ہے اور نوجوانوں کو پارکس میں کھیلوں اور جسمانی ورزشوں کے حوالے سے بہترین ماحول فراہم کر رہا ہے۔