سندھ پولیس کے 11افسران واہلکاروں کو معطل کرکے بی کمپنی بھیج دیا گیا

بی کمپنی بھیجے جانے والوں میں تین انسپکٹر، تین سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں


Staff Reporter September 02, 2024
فوٹو- فائل

محکمہ سندھ پولیس میں تعینات مزید 11 پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے بی کمپنی بھیج دیا گیا، اس سلسلے میں نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ معطل ہوکر بی کمپنی بھیجے جانے والوں میں تین انسپکٹر، تین سب انسپکٹر، ایک اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں۔

بی کمپنی بھجے جانے والوں میں انسپکٹر احسن احمد چنا، انسپکٹر محمد عامر حمید، انسپکٹر شاہ رخ شیخ ، سب انسپکٹر محمد فخر عالم، سب انسپکٹر فیاض احمد، سب انسپکٹر فیصل ضیا قریشی شامل ہیں۔

بی کمپنی جانے والے ڈسٹرکٹ ایسٹ کے تین انسپکٹرز، ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب انسپکٹر جبکہ ایک کا تعلق ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |