پاکستان کسٹمز کی کارروائی جناح ٹرمینل پر بیرون ملک سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

منشیات ماریجوانا بینکاک سے بک کرائی گئی تھی جسے تازہ تھائی ادرک کے پارسل میں چھپائی گئی تھی


Staff Reporter September 02, 2024
فوٹو- فائل

پاکستان کسٹمز جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کلکٹریٹ نے موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں بیرون ملک سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

حکام کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ منشیات کی اسمگلنگ انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے کی جا رہی ہے جس پر کسٹمز حکام کی جانب سے خفیہ نیٹ ورک سے موصول ہونے والی اطلاع پر بینکاک سے آنے والے پارسل کی جانچ کی گئی تو اس سے 500 گرام منشیات ماریجوانا (کینابیس) برآمد ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ منشیات ماریجوانا بینکاک سے بک کرائی گئی تھی جسے تازہ تھائی ادرک کے پارسل میں چھپائی گئی تھی منشیات پر مشتمل یہ پارسل کراچی میں گلستان جوہر کے پتے پر بھیجا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ برآمد کی گئی منشیات کی مالیت 22 لاکھ 50 ہزار روپے ہےکسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارسل کے ذریعے انسداد منشیات کی یہ کارروائی کلکٹر کسٹمز عدیم خان کے حکم پر اے ڈی سی محمد فیصل خان اور اے سی شرجیل عباس وسان کی سربراہی میں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |