آئین میں ترمیم کے کسی بل کی حمایت کی تو نااہل ہوجائیں گے پی ٹی آئی کی اراکین کو ہدایت

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اراکین قومی اسمبلی کیلیے ہدایت نامہ جاری کردیا، حمایت میں ووٹ دینے سے گریز کا مشورہ


ویب ڈیسک September 02, 2024
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے ارکان قومی اسمبلی کو کسی بھی قسم کے بل کی حمایت نہ کرنے سے متعلق ہدایت نامہ جاری کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے ارکان اسمبلی کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے قومی اسمبلی میں کیے گئے فیصلے کے تحت یہ ہدایت تمام اراکین کو جاری کی جارہی ہے۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کے حوالے سے پی آئی آئی کسی بھی حکومتی یا پرائیویٹ بل کی حمایت نہیں کرے گی جس میں آئین میں کوئی ترمیم کی تجویز دی جائے، آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی ایسے بل/تجویز پر ووٹ ڈالنے سے باز رہیں۔

متن میں کہا گیا ہے کہ تمام اراکین آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت چیئرمین کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے پابند ہیں، مخالفت کرنے والے اراکین کے خلاف نااہلی کی کارروائی کی جائے گی، جس کے تحت اسمبلی رکنیت ختم ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں