رتیش دیشمکھ اور فردین خان کی کرائم تھرلر فلم وسفوٹ کا ٹریلر جاری

'وسفوٹ' 2012 کی وینزویلا کی فلم 'راک، پیپر، سیزرز' کا باضابطہ ری میک ہے


ویب ڈیسک September 02, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکار رتیش دیشمکھ اور فردین خان کی کرائم تھرلر فلم 'وسفوٹ' کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کی ہدایتکاری کوکی وی گلانی نے کی ہے جو 'پرنس' اور 'دی بگ بل' جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

'وسفوٹ' 2012 کی وینزویلا کی فلم 'راک، پیپر، سیزرز' کا باضابطہ ری میک ہے جبکہ فلم کا پریمیئر 6 ستمبر کو جیو سنیما پر کیا جائے گا۔



'وسفوٹ' دھوکہ دہی اور غلط فیصلوں کے خطرناک نتائج کو اجاگر کرتی ہے، دو منٹ اور 49 سیکنڈ کے ٹریلر میں کہانی دو خاندانوں کی زندگیوں کو ایک ساتھ جوڑتی ہے۔

کہانی کے آگے بڑھنے کے ساتھ یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اس کھیل میں بڑے عوامل بھی شامل ہیں جس کے نتیجے میں دونوں مرکزی کرداروں کے درمیان ایک سنسنی خیز چوہے بلی کا کھیل شروع ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔