2024

کولکتہ خاتون ڈاکٹر زیادتی قتل کیس ملزم کی جیل میں انوکھی فرمائشیں

ملزم سنجے رائے کو لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا


ویب ڈیسک September 02, 2024
ملزم سنجے رائے کو لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا

بھارتی شہر کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک ملزم نے جیل میں انوکھی فرمائشیں کرنا شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ جنسی زیادتی قتل کیس کے گرفتار ملزم سنجے رائے نے جیل میں سبزی روٹی کھانے سے انکار کرتے ہوئے اپنی من پسند ڈش منگوالی۔

ملزم سنجے رائے نے کہا کہ مجھے سادہ کھانے پسند نہیں اور میں سبزی روٹی کھانے کا بالکل عادی نہیں ہوں۔ مجھے چائنیز ڈش چاؤمین کھانی ہے۔

جیل انتظامیہ نے ملزم سنجے رائے کو بتایا کہ تمام قیدیوں کے لیے ایک ہی کھانا تیار کیا جاتا ہے اور وہی کھانا کھانا پڑتا ہے۔

جیل حکام نے مزید کہا کہ اگر آپ کو آج کے مینیو کے مطابق دال چاول کھانے ہیں تو کھائیں ورنہ اور کچھ نہیں ملے گا۔

قبل ازیں سنجے رائے نے سونے کے لیے نرم بستر اور صاف جگہ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ گرفتاری کے وقت بھی سنجے رائے نے کہا تھا کہ مجھے لے جاؤ اور پھانسی پر چڑھا دو ورنہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس پر سنجے رائے کو حراست میں لیا گیا تھا جو ایک پولیس رضاکار بھی ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں