راحت فتح علی خان کے شہرہ آفاق گانے ’ضروری تھا‘ کو نیا اعزاز مل گیا

’ضروری تھا‘ کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے اور یہ گانا یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ ویوز حاصل کرچکا ہے


ویب ڈیسک September 02, 2024
فوٹو: فائل

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے سپر ہٹ گیت 'ضروری تھا' کو ریلیز ہوئے 10 سال مکمل ہو گئے اور یہ گانا یوٹیوب پر 1.6 بلین سے زیادہ بار دیکھا گیا ہے۔

'ضروری تھا' کو 2014ء میں عالمی سطح پر ریلیز کیا گیا، انٹرنیشنل میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے اس گیت کو پروڈیوس کیا، جبکہ ساحر علی بگا نے اسے کمپوز کیا تھا۔

دبئی میں گانے کی لانچنگ مہیش بھٹ نے کی تھی اور آئیفا ایوارڈز میں انیل کپور نے البم کی رونمائی مادھوری ڈکشت، سوناکشی سنہا اور دیگر سُپر اسٹارز کی موجودگی میں کی تھی۔

گانے کے 10 سال مکمل ہونے پر راحت فتح علی خان، سلمان احمد اور ساحر علی بگا خوش ہیں۔

سلمان احمد نے دبئی میں کیک کاٹا اور بتایا کہ اس گیت کو ایسے وقت میں ریلیز کیا گیا جب میوزیکل البمز کا سلسلہ رک چکا تھا۔

یاد رہے کہ 'ضروری تھا' واحد سانگ ہے جو پہلے پرائیویٹ ریلیز ہوا اور بعد میں فلم میں شامل کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں