7 ستمبر کو ختم نبوت سے متعلق قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر کا وزارت دفاع میں بے ضابطگیوں کی رپورٹ پر خصوصی کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ


ویب ڈیسک September 03, 2024
فوٹو:فائل

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ستمبر کو ختم نبوت کے حوالے سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس ایوان نے قانون منظور کیا، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا، 7 ستمبر کو اس سے متعلق خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اخبار میں خبر چھپی ہے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی بنانی چاہئے۔

عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب لڑنے پر کہا کہ یہ 800 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی ایسی شخصیت چانسلر بنے گی۔

عمر ایوب نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہمارے اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن ڈکلیئر کریں اسپیکر صاحب اس پر بتائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں