سہ ماہی ٹیکس وصولی نہ ہونیکی صورت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اٹھانوے ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے


Irshad Ansari September 03, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت کی جانب سے رواں سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہ ہونے کی صورت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ اگر پہلے سہ ماہی کا ٹارگٹ نہ ہو سکا تو منی بجٹ آئے گا، کیونکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں اٹھانوے ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا ہے۔

اگر ایف بی آر رواں ماہ (ستمبر) کا ٹیکس ہدف حاصل نہ کر سکا تو اکتوبر میں ود ہولڈنگ ٹیکسز کی شرح میں درآمدات، ڈیویڈڈز، پرافٹ آن ڈیبٹ، موبائل فونز، اشیاء و خدمات کی سپلائی اور نان ریذیڈنٹس کو کی جانیوالی ادائیگیوں سمیت دیگر شعبوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کا امکان ہے۔

تاہم ایف بی آر حکام پر امید ہیں کہ ستمبر میں چونکہ انکم ٹیکس ریٹرنز موصول ہونا ہیں اور انکے ساتھ بھاری اضافی ریونیو متوقع ہے جس کے باعث نہ صرف رواں ماہ کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل ہو جائے گا بلکہ ہدف سے بھی زیادہ وصولیاں متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |