نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے جو بائیڈن

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اس تازہ ترین تجویز کو آخری کوشش بھی قرار دیا ہے


ویب ڈیسک September 03, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوغزہ کے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں.

جو بائیڈن نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو حماس کے ساتھ یرغمالیوں کے معاہدے اور جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز اسرائیلی وزیر اعظم کو بھیجی گئی ہے اور تاحال انہوں نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا نیتن یاہو کافی کام کر رہے ہیں تو بائیڈن نے جواب دیا کہ 'نہیں'، لیکن انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ہار نہیں مانے گا اور معاہدے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اس تازہ ترین تجویز کو آخری کوشش بھی قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |