شہری نے انٹرن شپ کے دوران اپنی اے آئی کمپنی کھڑی کردی سی ای او حیران

کچھ صارفین انٹرن کی کاروباری صلاحیتوں سے متاثر ہوئے اور اسے فنڈنگ ​​حاصل کرنے پر مبارکباد دی


ویب ڈیسک September 03, 2024
[فائل-فوٹو]

بھارت میں پیش آئے ایک دلچسپ واقعے میں ٹیک فرم میں ایک انٹرن ملازم نے انٹرن شپ کرتے ہوئے اپنی اے آئی کمپنی کھڑی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بنگلورو میں ایک شہری اس اپنی انٹرنشپ کو ادھورا چھوڑ کر بھاگ گیا جب اسے اپنی نئی اے آئی اسٹارٹ اپ کمپنی کے لیے فنڈنگ مل گئی۔

Flexiple کے سی ای او کارتک سریدھرن نے انٹرن کے ساتھ ہونے والی اپنی واٹس ایپ گفتگو کا اسکرین شاٹ ایکس پر شیئر کیا۔ مسٹر کارتک نے انٹرن سے اسکی غیر موجودگی کے بارے میں دریافت کیا جس پر اس نے ایک انویسٹر سے ملاقات کو وجہ بتایا۔

انٹرن نے پھر بعد میں سی ای او کو بتایا کہ اس کی نئی اے آئی کمپنی اپ نے فنڈنگ حاصل کر لی ہے، لہٰذا اسے اب انٹرن شپ کی ضرورت نہیں۔

پوسٹ میں مسٹر کارتک سریدھرن نے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا صرف بنگلور میں ہی ہوتا ہے۔

پوسٹ X پر وائرل ہو گئی ہے جس میں بہت سے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ جب کہ کچھ انٹرن کی کاروباری صلاحیتوں سے متاثر ہوئے اور اسے فنڈنگ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

دوسروں نے اس کے اچانک بغیر اطلاع دیے ملازمت چھوڑنے پر تنقید کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں